Muhammad Rayan Taimoor son of Danish Taimoor and Ayeza Khan TV actors of Pakistani Media industry.
Pakistani actress Ayeza Khan & actor Danish Taimoor Blessed With A Baby Boy
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘کے ذریعے پاکستانی سینما اورلوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار دانش تیمور اور ٹی وی انڈسٹری پر اپنی خوبصورتی اوراداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔
واضح رہے کہ دانش تیموراورعائزہ خان اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی حورین بھی ہے جس کی تصاویردانش اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اداکار دانش تیمور فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting