Pakistan federal minister Ahsan Iqbal new comment on Imran Khan demand of election before 2018. He said Imran Khan's glasses watched only bade side of Pakistan but Pakistan is going on right direction.
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے تاہم پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عینک سے صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق دکھائی دیتا ہے، ورلڈ بنک نے پاکستان کی شرح ترقی 10 سال میں سب سے زیادہ قرار دی ہے، غیر پاکستان کو ابھرتی معیشت جب کہ عمران خان ڈوبتی معیشت قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہتر ہو رہا ہے جس کا عمران خان کو دکھ کھائے جا رہا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ہمیں یکجہتی اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا مطلب کے پی کے کو قومی اسمبلی کی 5 اور بلوچستان کو 3 نشستوں سے محروم کرنا ہے، الیکشن نئی مردم شماری پر مقررہ وقت پر ہی ہو سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting