Latest Posts

انڈیا اور چین کی سرحد پر گولیاں کیوں نہیں چلتیں؟

Pakistan India border management is so bad. Every day India opens fires on Pakistani border and killed many people. China and India has a contract on border. China and India not open fire on border in any situation.
انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی کو جاری دو مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے ہیں، ماحول بے شک کشیدہ ہے لیکن اس دوران سرحد پر تشدد کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ تلخی کے باوجود انڈیا چین سرحد پر جس طرح کی خاموشی ہے ویسی انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر کیوں نہیں دکھائی دیتی؟

چین میں موجود سینیئر صحافی سیبل داس گپتا بتاتے ہیں کہ انڈیا اور چین کے درمیان ایک ایسا معاہدہ ہے جس کے مطابق دونوں کے درمیان کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو، دونوں سرحد پر جھڑپوں سے بچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ معاہدہ طے پایا تھا اس وقت کے انڈین وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی چین آئے تھے اور دونوں ملکوں نے یہ معاہدہ طے کیا تھا جسے بعد میں منموہن سنگھ نے بھی دہرایا تھا۔
فوجیوں کے لیے خاص قواعد
سیبل داس گپتا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان یہ طے ہے کہ فرنٹ لائن پر جو بھی فوجی تعینات ہوں گے ان کے پاس ہتھیار نہیں ہوں گے۔ اور رینک کے مطابق افسروں کے پاس بندوقیں ہوں بھی تو ان کی نالی کا رخ زمین کی جانب ہو گا۔ اسی لیے کبھی اگر فوجی لڑتے نظر آتے ہیں تو آپس میں کشتی لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
سیبل نے بتایا کہ ایسا کوئی معاہدہ پاکستان کے ساتھ نہیں ہے۔

انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آتی بھی ہے تو اس میں بھی کچھ باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
سیبل داس گپتا نے بتایا کہ چین اور انڈیا کے فوجیون کے منظر عام پر آنے والی جھگڑے کی ویڈیوز غور سے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے کشتی لڑ رہے ہوں۔ وہ ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہیں، گرتے ہیں اور پھر اٹھتے ہیں۔
’آپ نے دیکھا ہوگا کوئی کسی کو تھپڑ نہیں مارتا ہے۔ تھپڑ مارنا توہین کرنے کی علامت ہوتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے ہاتھ بھی استعمال نہیں کرتے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر غصے پر قابو رکھ پانا مشکل ہو جائے گا‘۔
پاکستان کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ کیوں نہیں
ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک مہتا نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ آخری بار 1949 میں کراچی معاہدے کے تحت سیز فائر لائن بنائی گئی تھی۔ 1965 کی لڑائی میں بھی اس لائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لیکن 1971 میں جب انڈیا کے پاس پاکستان کے 90 ہزار فوجی جنگی قیدی تھے تب سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول بنایا گیا۔
وہ کہتے ہیں کہ اب اس لائن پر سیز فائر سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں رہا۔

اشوک مہتا بتاتے ہیں کہ 'جب مشرف صدر اور چیف آف آرمی تھے تب نومبر 2003 میں پاکستان کی طرف سے ایک میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ آیا جس میں کہا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر ہونا چاہیے۔ مشرف جب تک صدر رہے وہ سیز فائر قائم رہا اور 80 فیصد کامیاب بھی رہا۔ لیکن 2008 میں وہ صدر نہیں رہے اور معاہدہ کی اہمیت گھٹتی چلی گئی۔'
پاکستان سے رشتوں کے بارے میں سیبل داس گپتا کہتے ہیں کہ نواز شریف اور نریندر مودی نے تمام مسائل کے باوجود پہل تو کی تھی لیکن انڈیا اور پاکستان میں کچھ ایسے عناصر ہیں، خاص کر ٹی آر پی کے یچھے پڑا میڈیا، جو آگ لگانے میں آگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے اعصاب پر سوار ہے اور کشمیر پاکستان کے۔ اس سے آگے وہ سوچ ہی نہیں پا رہے ہیں۔
اب صبر ختم ہو سکتا ہے
گذشتہ دنون لداخ میں انڈین اور چینی فوجیوں کا ایک دوسرے پر پتھراؤ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ کیا دونوں ممالک کے فوجیوں کا صبر اب ختم ہو رہا ہے؟ اس بارے میں سیبل داس گپتا تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر واقعی ایسا ہوا تو امن ختم ہو جائے گا۔
’ہم ایک خوفناک صورت حال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو ہر بار لڑائیاں بادشاہوں نے نہیں کروائیں۔ کئی جنگیں غلطی سے ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے کہا چین اور انڈیا کی سرحد پر جو فوجی تعینات ہیں وہ 21-22 سال کے جوان لڑکے ہیں۔ ان کے بھی خاندان ہیں جو ریڈیو سنتے ہیں اور ٹی وی دیکھتے ہیں۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کا اثر ان پر بھی پڑتا ہے۔ حکومت جتنا بھی کہے کہ صبر رکھو لیکن صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہو سکتا ہے اور غلطی بھی ہو سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.