Latest Posts

چوہوں نے نائجیریا کے صدر کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر دیا

Nigerian president Muhammadu Buhari has to back home from present office after rat infestation. According to Africa media reports Buhari go back to his home due to rats.

نائجیریا کے صدر اگلے تین ماہ اپنے گھر سے کام کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کی غیر موجودگی میں دفتر میں تباہی مچا دی۔
صدر محمد بخاری اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث گذشتہ تین ماہ سے برطانیہ میں وقت گزار رہے تھے۔
حکومت کے ترجمان گاربا شےہو نے کہا ہے کہ دفتر میں صدر کی غیر موجودگی میں فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر کو نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دفتر سے کام نہ کرنے کے باوجود صدر کو کوئی دشواری نہیں ہوگی کیونکہ ان کے گھر میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں جن کی مدد سے وہ سرکاری کام کر سکیں گے۔
صدر بخاری جون 2016 میں لندن گئے تھے جس پر ان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ دورہ کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے ہے۔ اس کے بعد انھوں نے رواں سال پہلے جنوری، اور پھر مئی میں بھی لندن کا دورہ کیا۔ حزب مخالف کا دعوی ہے کہ صدر بخاری کو پراسٹیٹ سرطان ہو گیا ہے لیکن صدر بخاری نے اس کی تردید کی ہے۔
لیکن صدر بحاری کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو ملک کے عوام نے زیادہ پسند نہیں کیا ہے اور سرکاری طور پر دی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا ہے۔

کچھ لوگوں نے اس بات پر تمسخر اڑایا کہ صدر بخاری کو عام طور پر 'لائن پریزیڈنٹ' یعنی شیر صدر کے طور پر بلایا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا: 'یہ بالکل ممکن ہے کہ چوہوں نے صدر بخاری کا دفتر تباہ کر دیا ہے۔ نائیجیریا کے چوہے بہت خون خوار ہوتے ہیں۔'
نائجیریا کے وکیل اور کالم نویس فیمی فانی فیود نے گاربا شے ہو کے بیان کے حوالے سے ٹویٹ کی: 'لگتا ہے کہ چوہے بھی نہیں چاہتے صدر بخاری واپس آئیں۔'

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.