ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے سفیر مقرر

اگرچہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی تاحال کسی ڈرامے اور فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے، تاہم اب وہ ایک کام مشترکہ طور پر کرتے نظر آئیں گے۔

کیوں کہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔

دونوں اداکار اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گے۔
The one who speaks his mind, the smartest and the talented @iamhamzaabbasi is our official ambassador for the #HBLPSL. #YellowStorm #HumZalmi
دونوں اداکاروں کو برانڈ امبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان گزشتہ شب ٹیم کی کٹ اور آفیشل گانے کی تقریب رونمائی کے دوران کیا گیا، بعد ازاں ٹیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی مقرری کا اعلان کیا گیا۔

From Khirad of Humsafar to Aasiya of Raees, she has shone and will continue to sparkle. Welcoming our brand ambassador - the beautiful @TheMahiraKhan on board. #YellowStorm #HumZalmi #HBLPSL
پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان کو برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے کے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم اداکارہ کو سفیر بننے پر مباکباد کہتی ہے۔

حمزہ علی عباسی کو بھی سفیر مقرر کیے جانے پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اور اپنی ایک تصویر کرکٹ ٹٰیم کی آفیشل کٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی دونوں اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، جب کہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس بار ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.