پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرکاری گوداموں میں گندم کی تحفظ کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہو رہی ہے
محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق حکومت بلوچستان فوڈ سیکورٹی کے تحت ہر سال اربوں روپے کی گندم خرید کر ان کو سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کرتی ہے
مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بوریوں میں گندم گل سڑ گئی ہے جبکہ باقی بھی خراب ہو رہی ہے
یہ گودام بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیں لیکن بڑے گودام کوئٹہ شہر میں موجود ہیں
محکمہ خوراک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ایک خطیر رقم کی گندم ضائع ہوتی ہے
اہلکار کے کا کہنا تھا کہ بعض اوقات یہ گندم اس قدر خراب ہو جاتی ہے کہ وہ جانوروں کے استعمال کے بھی قابل نہیں رہتی
بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میر ضیا لانگو نے محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی حفاظت کے لیے مناسب انتظام نہ ہونے کا نوٹس لیا ہے: تصاویر و تحریر، محمد کاظم







No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting