Latest Posts

WWE signs first woman wrestler from Arab world in global push


شادیہ عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر بن گئیں
دبئی: 
اردن سے تعلق رکھنے والی  شادیہ بسیسو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیز  کےمقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی عرب خاتون ریسلر بن گئیں۔
دبئی میں مقیم شادیہ بسیسو آئندہ جنوری میں فری ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گی اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر ریسلرز کے مدمقابل ہوں گی۔ شادیہ کودبئی میں ہوئے آزمائشی مقابلوں میں40 خواتین و مردوں میں بہترین کارکردگی پرمنتخب کیا گیا ۔وہ پہلے ہی برازیلی مارشل آرٹ جیو جتسو کی تربیت حاصل کرچکی ہیں اس کے علاوہ ایتھلیٹک صلاحیتوں کی بدولت انہیں ورلڈ فری ریسلنگ کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔
عرب دنیا کی پہلی خاتون ریسلر کا اعزاز ملنے کے بعد میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں شادیہ بسیسو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مشرق وسطیٰ کی  واحد خاتون ریسلر منتخب ہونا میرے لیے باعث فخر اور غیر معمولی اعزاز ہے۔ ورلڈ فری ریسلنگ میں بہترپرفارمنس دینے کے لیے سخت مخنت کرکے مشرق وسطیٰ کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر ان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کروں گی۔
شادیہ نے کہا کہ سپراسٹار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فری ریسلنگ کمپنی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے واقعی ہی حیران کن ہے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ای کی قوت اور اس کے شائقین کا جوش وجذبہ دیکھنا بہت پسند ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.