Latest Posts

آخر پراڈکٹس کی قیمتوں کے آخر میں 99 ہی کیوں ہوتا ہے؟

Everyone see 99 on the end of sale products price, like 199, 9999 etc. People not the logic behind this type of price. Some people thinks that this price has sale on products.  We can't know the history of this price format. But company use this price to attract customers to sale more products and promote business.
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ اسمارٹ فونز ہو یا کوئی اور پراڈکٹ، ان کی قیمت 99 پر ختم ہوتی ہے، جیسے 9,999 یا 199 روپے وغیرہ۔
یہ اتنا عام ہے کہ بہت کم لوگ ہی اس پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور اکثر کو علم ہی نہیں کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔
ویسے دیکھنے میں تو مضحکہ خیز لگتا ہے کہ کسی شے کی قیمت ایک روپیہ کم کرکے اسے سیکڑے، ہزار یا لاکھ میں شامل ہونے سے بچایا جاتا ہے مگر یہ حکمت عملی کم از کم ایک صدی سے آزمائی جاری ہی ہے۔
یہ تو معلوم نہیں کہ یہ حکمت عملی کس نے وضع کی تھی مگر ماہرین کے پاس اسے استعمال کرنے کی وضاحت موجود ہے اور ان کے بقول یہ اشیاءکی فروخت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ جب کسی شے کی قیمت کا اختتام 99 پر ہوتا ہے تو اس کے پیچھے یہ خیال ہوتا ہے کہ لوگ کسی پراڈکٹ کی قیمت بائیں سے دائیں جانب پڑتے ہیں۔
تو پہلا ہندسہ بیشتر افراد کو قیمت پر قائل کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کسی شے کے 199 روپے دینا زیادہ بہتر ہے بانسبت 200 کے ہندسے کے۔
اس حوالے سے یہ خیال بھی سامنے آیا ہے کہ لوگوں کے اندر کم قیمت اشیاءلینے کی خواہش زیادہ ہوتی ہے اور اکثر یہ حکمت عملی اس حوالے سے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
مزید برآں 99 کا ہندسہ کسی شے کے ساتھ لگا ہوا ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ سیل میں فروخت کی جارہی ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اسے خرید کر انہیں فائدہ ہی ہوا ہے۔
یہاں تک کہ 9 کا ہندسہ صارفین کے مزاج کو خوب بھاتا ہے اور اگر کسی شے کی قیمت 34 روپے ہو اور اسے 39 کر دیا جائے تو کچھ زیادہ اعتراض نہیں ہوتا تاہم یہی قیمت اگر 44 ہوجائے تو پھر احتجاج کا خدشہ ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.