Latest Posts

گوگل اینڈروئیڈ 8.0 ’’اوریو‘‘ کے زبردست فیچرز

Google announce new version of mobile operating system Android 8.0. Google named this new version as Oreo. Here the major amazing new features in Urdu of Android Oreo. This new OS will be launched with new google mobile phone.
اس وقت جبکہ گوگل کی جانب سے جدید ترین اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ’’اوریو‘‘ کا باقاعدہ اعلان جاری کیا جاچکا ہے، صارفین کےلیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اس میں کون کونسے نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، کونسے پرانے فیچرز بہتر بنائے گئے ہیں جبکہ وہ کونسے موجودہ فیچرز ہیں جنہیں جوں کا توں رہنے دیا گیا ہے۔

اوریو آپریٹنگ سسٹم کو فی الحال صرف گوگل پکسل اور نیکسس اسمارٹ فونز کےلیے ہی تیار کیا گیا ہے اور ابھی تک اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے یعنی صرف مخصوص رجسٹرڈ صارفین ہی اسے ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔
ذیل میں گوگل اوریو آپریٹنگ سسٹم کے چند اہم فیچرز دیئے جارہے ہیں جن سے واقف ہونے کے بعد آپ بھی اس سے بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے:
تصویر میں تصویر
اوریو میں ایک نیا موڈ ’’پکچر اِن پکچر‘‘ (تصویر کے اندر تصویر) متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ ایک ایپ استعمال کرتے ہوئے دوسری ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں جو ایک چھوٹی سی ونڈو کی شکل میں آپ کے سامنے رہے گی۔ مثلاً آپ اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے کال کرتے وقت کوئی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں وغیرہ۔
نوٹی فکیشن ڈاٹس
اگرچہ یہ فیچر پہلے سے دستیاب ہے لیکن اوریو میں اسے بہتر بنایا گیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی ایپ سے متعلق نوٹی فکشین اس کے آئیکن پر ایک چھوٹے نقطے (ڈاٹ) کی شکل میں ظاہر ہوجائے گا اور ایپ کے آئیکن کو چھونے پر سامنے آجائے گا۔ اینڈروئیڈ کے موجودہ آپریٹنگ سسٹمز میں اسمارٹ فون اسکرین کے نوٹی فکیشن ایریا میں نئی اطلاعات ظاہر ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کےلیے نوٹی فکیشن بار کو کھولنا پڑتا ہے۔ البتہ کسی بھی ایپ کو براہِ راست چھو کر نوٹی فکیشن دیکھنے کا عمل زیادہ تیز رفتار اور آسان رہے گا۔ نوٹی فکیشن کا بالکل یہی فیچر ایپل آئی فون میں پہلے سے موجود ہے جسے عملاً اوریو میں نقل کیا گیا ہے۔
متن کا انتخاب، سمجھداری کے ساتھ
اینڈروئیڈ اوریو صارفین جب بھی کوئی متن (ٹیکسٹ) منتخب کریں گے تو یہ مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے خود ہی پتا چلا لے گا کہ یہ متن سادہ عبارت پر مشتمل ہے، پتا ہے، ای میل ایڈریس ہے یا پھر کوئی یو آر ایل۔ اگر صارف ایسی کسی عبارت کے کچھ حصے کو چند سیکنڈ تک پریس کرکے رکھے گا تو اوریو اسے وہاں تک منتخب کرلے گا جہاں تک (اس کے خیال میں) یہ پتا، ای میل ایڈریس یا یو آر ایل ختم ہورہا ہوگا۔
سسٹم آپٹیمائزیشن
ہر اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی کارکردگی بہتر بنانے (آپٹیمائزیشن) کےلیے کوئی نہ کوئی ایپ یا فیچر ضرور موجود ہوتا ہے۔ اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل اوریو میں بھی پرانے آپٹیمائزیشن فیچر کو جدید تر شکل دے کر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت غیرضروری فائلوں کی خودکار کمپریشن، کوڈ لوکیلیٹی اور سسٹم آپٹیمائزیشن سے تعلق رکھنے والے دوسرے اہم کام زیادہ آسان، تیز رفتار اور (عمومی طور پر) خودکار بنادیئے گئے ہیں۔
بیٹری کی بچت
گوگل اینڈروئیڈ اوریو میں خودکار طور پر لوکیشن سروس اور وائی فائی اسکین جیسے فیچرز کا استعمال محدود کیا جائے گا جبکہ اسی قسم کے دوسرے اقدامات کے ذریعے ریم خالی رکھی جائے گی تاکہ اسے استعمال کرنے والے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی بیٹری بھی زیادہ وقت تک کام کرتی رہے۔
پن ایپ شارٹ کٹس
جو ایپس اور وجٹس زیادہ استعمال ہوتے ہیں، آپ ان کے شارٹ کٹس کو اوریو لانچر میں ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے؛ یعنی ’’پِن‘‘ کرسکیں گے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے واٹس ایپ میں منتخب چیٹس اوپر پن کی جاسکتی ہیں اور بعد میں چاہے کتنے ہی پیغامات کیوں نہ آجائیں، وہ ہمیشہ اوپر ہی رہتی ہیں۔
آٹو فل فریم ورک
اس فیچر کی مدد سے نئے پاس ورڈز محفوظ رکھنا اور مختلف ایپس کےلیے انہیں آپس میں مربوط رکھنا آسان ہوگا۔ تاہم ابتدا میں آٹو فل فیچر صرف چند ایپس کےلیے دستیاب ہوگا جسے بعد میں دیگر ایپس کےلیے بھی وسعت دی جائے گی۔
اینڈروئیڈ ٹی وی؛ نئی ہوم اسکرین
گوگل کے تحت پہلے ہی ’’اینڈروئیڈ ٹی وی‘‘ کے نام سے ایک ایپ موجود ہے جس کا مقصد آن لائن ویڈیوز تلاش کرنے اور دیکھنے میں زبردست سہولت پیدا کرنا ہے۔ اس ایپ کو مزید بہتر بنانے کےلیے اینڈروئیڈ ٹی وی کی ہوم اسکرین بالکل الگ کردی گئی ہے جہاں جاکر آپ آن لائن ویڈیوز بہت آرام سے تلاش کرسکیں گے، فوراً دیکھ سکیں گے جبکہ انہیں بعد میں دیکھنے کےلیے محفوظ بھی کرسکیں گے۔ فی الحال اس ایپ میں یو ٹیوب کے علاوہ کچھ اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس کی سہولت موجود ہے جسے بتدریج پھیلاتے ہوئے مزید سروسز تک وسعت دی جائے گی۔
نئے ڈیزائن والے ایموجیز
چند ماہ پہلے گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ٹیم نئے ایموجیز ڈیزائن کررہی ہے جو موجودہ ایموجیز کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور استعمال میں آسان ہوں گے۔ ڈیڑھ سال کی محنت کے بعد تیار ہونے والے یہ ایموجیز پہلی بار اینڈروئیڈ اوریو میں پیش کیے جائیں گے۔
نئے آئیکنز کی گنجائش
یہ سہولت خاص طور پر ڈیویلپرز کےلیے ہے جو اپنی پسند کے مطابق مختلف شکلوں والے آئیکنز بنا کر انہیں اوریو کا حصہ بناسکیں گے جو انفرادی ایپس کے علاوہ لانچر، شارٹ کٹس اور سیٹنگز کا حصہ بھی بنائے جاسکیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.