Latest Posts


وہ شخص جسے ’ایٹمی آدمی‘ کا نام دیا گیا جس پر ایٹم بم بھی اثر نہ کرتا، یہ کیسے ممکن ہے اور یہ آدمی کون ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی
26/August/2017, 17:50dailypakistan.com.pk

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کا بندوق کی گولی لگنے کے بعد زندہ رہنا لگ بھگ غیرممکن ہوتاہے لیکن آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک آدمی ایسا تھا جس پر ایٹم بم بھی اثر نہیں کرتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام ہیرولڈ آر مک کلوسکے تھا اور اس نے 75برس کی عمر میں 17اگست 1987ءکو وفات پائی۔ وہ امریکی ریاست واشنگٹن میں واقع ہینفرڈ نیوکلیئر ریزرویشن پر سینئر کیمیکل آپریٹر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔

ریسٹورنٹ میں کھانے میں ایسی چیز ڈال دی گئی کہ کھاتے ہی اس صحت مند خاتون کی حالت ہمیشہ کیلئے ایسی ہوگئی، کیا چیز تھی؟ جان کر آپ بھی بے حد احتیاط کریں گے
30اگست 1976ءکی رات ہیرولڈ، جب اس کی عمر 63سال تھی، ایٹمی تنصیب پردوران ڈیوٹی ایٹمی مواد پر کام کر رہا تھاکہ وہ پھٹ گیا۔ اس ایٹمی دھماکے سے شدید تابکاری پیدا ہوئی لیکن ہیرولڈ اس میں بالکل محفوظ رہا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے پیدا ہونے والی تابکاری کسی ایٹمی تنصیب پر موجود نارمل تابکاری سے 500گنا زیادہ تھی ، جس میں کسی انسان کا زندہ رہنا ناممکن تھا۔ اس کے بعد اس کے ساتھیوں نے اسے ”ایٹمی آدمی“ کا خطاب دے دیا۔ وہ اس دھماکے میں زندہ تو رہا لیکن بعدازاں اسے تمام عمر گردوں کی انفیکشن اور دل کی بیماریوں کا سامنا رہا۔ اسے 4ہارٹ اٹیک آئے اورچوتھے اٹیک پر وہ جاں بحق ہو گیا۔حیران کن طور پر موت تک اسے کینسر لاحق نہیں ہوا جو ایٹمی دھماکے کے متاثرہ شخص کو بہرحال لاحق ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.