Latest Posts

پنجاب حکومت کی طرف سے معروف گلوکارہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک

 پنجاب حکومت نے نامور گلوکارہ ناہید اختر کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ترجمان حکومت پنجاب ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوکارہ ناہید اختر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک کروڑ روپے کاچیک دیا۔
اس موقع پر ملک احمد خان نے کہا کہ ناہید اختر نے موسیقی میں نیا انداز متعارف کراکے صحیح معنوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، بلاشبہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں گلیمر ناہید اخترکی وجہ سے آیا، ان کے گانے آج بھی مقبول عام ہیں۔
واضح رہے کہ 70 کی دہائی میں پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام ’’لوک میلہ‘‘کے ذریعے اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کو متاثر کرنے والی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر نے موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا ۔ فلم ’’ننھا فرشتہ‘‘کے نغمے’’دل دیوانہ دل‘‘نے ناہید اختر کی شہرت میں مزید اضافہ لیکن فلم شمع کے گیت ’’کسی مہرباں نے آکے میری زندگی سجادی‘‘ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔ موسیقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.