Latest Posts

Do not sell old Android Smartphones without these caution

Be careful before selling your smartphone. When you sold your mobile some important personal data which can be miss used by any other person. Here are the some tips for you to do before selling your old smartphone. DON'T forget to share this with others. 
پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

اپنے پرانے موبائل فون کو فروخت یا بدل کر نئی ڈیوائس لینا چاہتے ہیں؟ تو اس کا ڈیٹا درست طریقے سے صارف کرنا ہی ذاتی ڈیٹا کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روک سکتا ہے۔
یاد رکھیں کہ کسی بھی فون کو سو فیصد تباہ کردینا ممکن نہیں اور اس کی اسٹوریج سو فیصد فول پروف ہوتی ہے، یعنی ڈیٹا کو درست ٹولز سے ریکور کرنا بالکل ممکن ہے۔

یہاں آپ جان سکیں گے کہ اینڈرائیڈ فون کو فروخت کرنے سے پہلے ڈیٹا کی صفائی کیسے کی جاسکتی ہے۔

سب سے پہلے
تمام ڈیٹا بشمول کانٹیکٹس کا بیک اپ بنائیں۔

تمام سروسز جیسے ای میل اور سوشل میڈیا سے لاگ آﺅٹ ہوں اور پھر ان کا ڈیٹا بھی صارف کریں، اگر ممکن ہو تو۔

اس فون کا سیریل نمبر اپنے ریکارڈ میں ضرور محفوظ رکھیں۔

فون کو انکرپٹ کریں
اینڈرائیڈ ڈیوائس کو انکرپٹ کرنا ڈیٹا کو دوبارہ ریکور ہونے سے روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے ہے۔ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو میں تو گوگل نے سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انکرپشن کو لازمی کررکھا ہے تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ یا اس سے پہلے کا سسٹم استعمال کررہے ہیں جو انکرپشن کو سپورٹ بھی کرتا ہو، تو سیٹنگز مین سیکیورٹی اور پھر انکرپٹ فون پر جاکر ڈیٹا کو اسکریمبل کردیں اور پھر فیکٹری ری سیٹ کریں۔ایسے کرنے سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

ڈیلیٹ کیے جانے والے ڈیٹا کو اوور رائٹ
تو اب انکرپٹ کرکے فیکٹری ری سیٹ کرکے سب کچھ ڈیلیٹ کرچکے ہیں تو اب اس ڈیٹا کے حصول کو مزید ناممکن بنانے کے لیے نئے بیکار ڈیٹا سے اسے اوور رائٹ کردیں۔اس کے لیے اپنی ڈیوائس کے سیٹ اپ میں جائیں مگر اس بار کسی بھی گوگل اکا?نٹ سے سائن ان نہ ہو، جب سیٹ اپ نئے صارف کے طور پر سامنے آجائے تو جتنی دیر تک ہوسکے ہائی ریزولوشن ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ اس عمل کو دہرا کر جتنی جگہ ہوسکتی ہے بھر دیں۔اس کے بعد ایک بار پھر فیکٹری ری سیٹ کردیں۔

اس عمل کو دہرائیں
اگر آپ زیادہ تشویش کے شکار ہیں تو اوپر دی گئی ٹپس کو کئی بار دہرائیں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ ڈیٹا یقینی طور پر ڈیلیٹ ہوچکا ہے اور کوئی بھی اسے ریکور کر نہیں سکتا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.