What you can buy with 1 $ in other countries" Interesting information for you. And tell us what you can buy with single $ in your country.
بیرونِ ملک جاتے ہوئے ہم ہر شے خریدتے وقت ڈالر اور روپے کے تبادلے کو نظر میں رکھتے ہیں جب کہ یہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ کس ملک میں ایک ڈالر سے کیا کچھ خریدا جاسکتا ہے؟
اگر آپ میکسکو میں ہیں تو ایک ڈالر سے وہاں 48 کیلے خرید سکتے ہیں اسی طرح اگر آپ آسٹریلیا میں ہیں تو ایک ڈالر سے موبائل فون پر ایک منٹ تک بات کرسکتے ہیں۔
زمبابوے میں ایک ڈالر سے بہت سی اشیا خریدی جاسکتی ہیں، ہرارے میں ’’ڈالر مارکیٹ‘‘ ہیں جہاں ایک ڈالر میں کپڑے سے لے کر کھانے پینے کی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔
کینیڈا میں ایک ڈالر سے ایک سیب خریدا جاسکتا ہے اگر آپ ہیٹی میں ہیں تو ایک ڈالر سے چاول کی چار ڈشیں خرید کر ان کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ بیلجیئم یورپ کا مشہور لیکن مہنگا ملک ہے جہاں ایک ڈالر سے بعض دیگر اشیا کےعلاوہ ایک چیونگم پیکٹ خرید سکتے ہیں۔
گرین لینڈ زمین کا دور دراز ملک ہے جہاں ایک ڈالر سے ایک لیٹر ڈیزل خریدنا ممکن ہے۔
وینزویلا میں پیٹرول اتنا سستا ہے کہ ایک ڈالر میں آپ کم سے کم موٹرسائیکل کی پوری ٹنکی ضرور بھرواسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں ایک میل ٹیکسی کا کرایہ ایک ڈالر کے لگ بھگ ہوتا ہے برطانیہ اور فن لینڈ میں ٹوائلٹ جانے کی فیس ایک ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
ایک ڈالر سے ڈنمارک میں کنڈر میکسی چاکلیٹ کا ایک چھوٹا پیکٹ خریدا جاسکتا ہے۔
اردن میں ایک ڈالر سے آپ پیپسی ڈرنک، چپس اور چاکلیٹ خرید سکتے ہیں، جاپان میں ایک ڈالر میں ابلے ہوئے چاول کی ایک گیند اونگری خریدی جاسکتی ہے۔
انڈونیشیا میں ایک ڈالر سے شام کا شاندار کھانا کھا سکتے ہیں، مصر میں ایک ڈالر سے شوارما اور سافٹ ڈرنک یا فلافل کے 5 سے 6 سینڈوچ خریدے جاسکتے ہیں، پرتگال میں ایسپریسو کافی کا ایک چھوٹا کپ ایک ڈالر میں مل جاتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سے ایک ہے لیکن ایک ڈالر میں وہاں کے بہترین پنیر کا ایک ٹکڑا ضرور مل سکتا ہے۔
امریکا میں ایک ڈالر سے بہت کچھ خریدا جاسکتا ہے تاہم بہت سے مہنگے ترین شہروں میں آپ کو مایوسی ہوسکتی ہے وہاں ایک ڈالر شاپ بہت مقبول ہیں جہاں ایک ڈالر میں چپس کا پیکٹ، صابن، چھوٹا کھلونا، نوٹ بک، چاکلیٹ کا پیکٹ اور دیگر کئی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔
تھائی لینڈ میں ایک ڈالر میں سبزی کا سالن اور چاول کی پلیٹ آسانی سے خریدی جاسکتی ہے، آئرلینڈ میں ایک ڈالر میں چپس کا ایک پیکٹ مل جاتا ہے معاف کیجئے گا ناروے میں ایک ڈالر میں کچھ بھی نہیں آتا لیکن ہمارا پیارا پاکستان کسی سے کم نہیں یہاں ایک ڈالر یعنی 106 روپے میں آپ بہت ساری چیزیں خرید سکتے ہیں یہاں آپ خود ہمیں بتائیں کہ آپ اپنے اپنےعلاقوں میں آپ 100 روپے سے کیا کچھ خرید سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting