Nokia first flagship android smartphone now available in Pakistan in just Rs. 59000. Here are the mobile specifications and new features provided by the Nokia in his Nokia 8. This mobile available in four amazing colors. If you like your post share and subscribe your blog for more amazing photos and news.
نوکیا نے کئی برس بعد 3310 اور اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے اسمارٹ فون مارکیٹ میں واپسی کی ہے اور اب اس کا پہلی فلیگ شپ ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کمپنی کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ اگست میں متعارف کرایا تھا اور تین ماہ بعد اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔
نوکیا ایٹ 5.3 انچ ڈسپلے (2560x1440) کے ساتھ ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ جتنا طاقتور ہے۔
اسی طرح فون میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔
ویسے تو یہ وہ فیچرز ہیں جو رواں سال اکثر فلیگ شپ فون میں متوقع ہیں مگر نوکیا نے دیگر کے برعکس بڑے ڈسپلے بیزل کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس وقت ایج لیس ڈسپلے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں زیسسز آپٹکس کیمرہ فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔
اس فون کے بیک تیرہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں ' botie ' موڈ دیا گیا ہے۔
اس موڈ کے تحت فرنڈ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔
اس کے فرنٹ پر بھی تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
اس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس فون میں آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو کہ بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔
فی الحال یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے 59 ہزار 900 روپے کے عوض پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting