Latest Posts

سوشل میڈیا کی بااثرمسلم شخصیات میں سلمان خان پہلے اورعاطف اسلم 18ویں نمبرپر

The Top 500 Most Influential Muslims on Social Media of 2018

These are the top 10 Muslims on social media for 2018 Muslim 500 has released its annual ranking.

Muslim 500, an annual publication ranking influential Muslims since 2009, has just released its 2018 list, bringing to light the top 500 most influential Muslims. The list aims to "recognize those who have managed to undertake exceptional accomplishments in a relatively short time span of one or two years," the publication says in a statement. The ranking is divided into several categories, including Muslim man of the year (Pakistani Sadiq Khan), Muslim woman of the year (Moroccan Nawal al-Soufi) as well as ranking Muslims based on their popularity on social media. Who is the No.1 Muslim on social media? That would be Indian actor, producer and TV personality Salman Khan


رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سےشائع کیے جانے والے میگزین ’’دی مسلم 500‘‘ نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راج کرنے والی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں اداکار سلمان خان پہلے اور باکستانی گلوکار عاطف اسلم 18 ویں نمبرپربراجمان ہیں۔

’’دی 500 موسٹ انفلوئینشل مسلم‘‘جسے ’’دی مسلم500‘‘بھی کہا جاتا ہے ہر سال دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست کا مقصد ان شخصیات کو منظر عام پر لانا ہے جنہوں نے کم عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ یہ فہرست مختلف کیٹگریز میں تقسیم ہوتی ہیں جیسے سیاسی اور مالی طور پر یاسوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی بااثر مسلم شخصیات وغیرہ۔
’’دی  مسلم500‘‘میگزین نے 2018 کے لیے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں سوشل میڈیا کی بااثر شخصیات میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا پہلا نمبر ہے۔
دوسرے نمبر پر برطانوی گلوکار زین ملک  شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول رہنے والی تیسری بااثر مسلم شخصیت جرمن فٹبالر میسوت اوزیل  ہیں۔
چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کانام آتا ہے۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والےمصنف اور اسکالر محمد الرافع فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
مصری شہری مصطفیٰ ہوسنے نے فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیا ہے، مصطفیٰ دین اسلام کی تبلیغ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے احمد الشوغیری ساتویں نمبر پر ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان نے فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے۔
مصر کے سرگرم رہنما عمار خالد فہرست میں نویں نمبرپرہیں۔
بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے فہرسے میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔
پاکستانی گلوکاراور اداکارعاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 18 واں نمبر حاصل کیا ہے۔
جب کہ ترک صدررجب طیب اردگان اس فہرست میں 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.