Latest Posts

Saudi Arabia bans selfies, photos & videos at Islam’s two holiest mosques – reports

Saudi government order to stop take picture and videos in Makkah and Madina during performing Umrah and Hajj. According to Saudi foreign minister issued special instruction to foreign embassies.

According to Saudi Hajj ministry, people waste time during Hajj and Umrah. Pilgrims must avoid taking selfies and making videos.
The Saudi Arabian government has banned pilgrims from taking photos and videos using any devices for any purpose at Islam's two holiest mosques. PHOTO: THE JAKARTA POST / ASIA NEWS NETWORK 
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصویر کھینچنے پر پابندی عائد

ریاض: سعودی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مملکت میں تمام غیرملکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ آنے والے اپنے معتمرین اور عازمین حج کو منع کریں کہ اپنے موبائل یا کیمروں سے سلیفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں تصاویر و ویڈیوز پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کہ معتمرین اور حجاج کرام اپنا قیمتی وقت تصویروں پر ضائع کردیتے ہیں جس کی وجہ سےدیگر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل پیدا ہوجاتا ہے، چونکہ زائرین مسجد حرام اور مسجدنبوی کے اندر اور باہر تصاویر لیتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے  سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے لہذا تمام زائرین لاگو کئے گئے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون، کیمرے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.