Latest Posts

Santa Muerte: The strange religion worship of death in Mexico

Nuestra Señora de la Santa Muerte[pronunciation?] (Spanish for Our Lady of the Holy Death) or, colloquially, Santa Muerte (Holy Death), is a female deity (or folk saint depending on school of thought) in Mexican folk religion, particularly Folk Catholicism, venerated primarily in Mexico and the Southwestern United States. A personification of death, she is associated with healing, protection, and safe delivery to the afterlife by her devotees. Despite condemnation by the Catholic Church, her cult has become prominent in the 2000s and 2010s, as a continuation of the Aztec goddess of death Mictecacihuatl or Mictlancihuatl (Nahuatl for "Lady of the Dead") clad according to Spanish iconography.
میکسیکو اور وسطی امریکہ میں ایک نیا مذہب تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جس میں لوگ موت کی دیوی سینٹا موئرٹے کی پوجا کرتے ہیں اور اب تک اس کے پجاریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہونے والے اس عجیب مذہبی رحجان کی جڑیں ازطق تہذیب کی دیوی مکٹیکاسیوٹ ہے جسے موت کی دیوی بھی کہا جاتا رہا جو اب سینٹا موئرٹے کے نام سے مشہورہے۔ ہرسال اگست میں اس کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں مکٹیکاسیوٹ کی جگہ سینٹا موئرٹے کو ایک خاتون کے ڈھانچے میں پیش کیا جاتا ہے اور لوگ اسے اٹھا کر سڑکوں پر گشت کرتے ہیں۔
اسے ماننے والے کہتے ہیں کہ موت واحد شے ہے جو ہر ایک کے ساتھ انصاف کرتی ہے اور اس کی مدح سرائی کے بدلے موت کی دیوی انہیں خوشیاں لوٹا کر ان کی خواہشات پوری کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسے تحفظ، صحت اور معاشی خوشحالی کی علامت بھی قرار دیا جاتا ہے۔
سینٹا موئرٹے کی آڑ میں بچاری حقیقتاً موت کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح خود موت کا خوف بھی جاتا رہتا ہے۔ دوسری جانب مسیحی حلقوں کی جانب سے اس طرزِ فکر کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے اپنے مذہب کے خلاف قرار دیا ہے۔ کیتھولک نیوز ایجنسی کی ایک خبر میں اسے غیر مقدس اور جرائم سے بھرپور ایک روش قرار دیا گیا تھا۔
لیکن دوسری جانب اس مذہب کی شہرت بڑھتی جارہی ہے اور معاشرے کے غریب اور نظر انداز کردہ طبقوں میں اس کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.