10 years of Ranbir Kapoor, Deepika Padukone and Sonam Kapoor
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کا شمار آج دنیا کی کامیاب اور امیر ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے نے 10 سال قبل اس انڈسٹری میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ قدم رکھا۔
یہ فلم 2007 میں 9 نومبر کو ریلیز کی گئی، جو اس سال کی بلاک بسٹر ہٹ فلم بھی قرار ہائی۔
فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں بولی وڈ کا وہ دور دکھایا گیا جب فلمی انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی تھی۔
دپیکا نے فلم میں ڈبل رول ادا کیا تھا۔
اس فلم کو آج بھی اپنے وقت کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، اس کی ایک وجہ صرف اس کی کہانی نہیں بلکہ اسٹارز کی اداکاری، اس کا میوزک اور سیناماٹوگرافی مانی جاتی ہے۔
اس فلم کی سب سے خاص بات اس کا گانا ’دیوانگی دیوانگی ہے‘ تھا، جس میں بولی وڈ کے 31 اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جن میں شاہ رخ خان کے علاوہ پریتی زنٹا، سلمان خان، رانی مکھرجی، کاجول، سنجے دت، سیف علی خان، دھرمیندر، ریکھا، پریانکا وغیرہ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گانے میں ان اداکاروں کے علاوہ اور بہت سے اداکاروں کو بھی جلوہ گر ہونا تھا، جس کے بارے میں فلم کی ہدایت کار فرح خان نے ایک شو پر انکشاف بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فردین خان اس گانے کی شوٹنگ کے لیے آرہے تھے جب انہیں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا، باقی عامر خان کو بلایا تھا لیکن وہ آئے نہیں‘۔
فرح خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس گانے میں جلوہ گر ہونے کے لیے اتنے اداکاروں کو راضی کرنا آسان نہیں تھا، اور ہر اداکار کو ایک لاکھ روپے کی مالیت کے تحفے دیے گئے تھے۔
اس فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کے والد کا اہم کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ 10 سال قبل اس روز صرف دپیکا پڈوکون نے ہی بولی وڈ میں ڈیبیو نہیں کیا، بلکہ دو اور بڑے ستارے اپنی فلم کے ساتھ اس انڈسٹری میں داخل ہوئے جن میں رنبیر کپور اور سونم کپور شامل ہیں۔
سنجے لیلا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سانوریا‘ بھی ’اوم شانتی اوم‘ کے مدمقابل ریلیز کی گئی، تاہم یہ بُری طرح باکس آفس پر ناکام ہوئی۔
اس حوالے سے فرح خان نے اپنے دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس تاریخ کو صرف اوم شانتی اوم ریلیز ہوتی تو وہ بولی وڈ کی پہلی فلم ہوتی جس نے 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے ہوتے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting