Latest Posts

66 ہزار کا ’’ایک‘‘ لیموں کہاں اور کیوں فروخت ہوا جاننے کے لیے کلک کریں

Most Expensive Lemon in the world sold an amount of 66 thousand in India.
گذشتہ دنوں بھارت میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جب ایک لیموں 39ہزار بھارتی روپے(تقریباً 66 ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت ہو گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویلوپورم (Villupuram) کے ایک مندر میں اس لیموں کی بولی لگائی گئی۔ سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو یہ بیچ دیا گیا۔ اس مندر کا نام بلاتھنڈیوتھاپانی (Balathandayuthapani) ہے۔
دراصل یہاں ہر سال ایک تہوار منعقد ہوتا ہے ۔اس کے دوران ہی ایک لیموں کی بولی لگائی جاتی ہے۔ یہ لیموں مندر میں موجود درخت پر اگتا ہے۔ اس درخت کے متعلق مشہور ہے کہ یہ ہندوؤں کے دیوتا مرگا(Muruga) کے نیزے میں لگی لکڑی سے اگا تھا۔ اسی لیے اس پر لگنے والے لیموں کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ہندوؤں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ جو شخص بھی یہ لیموں اپنے گھر میں رکھے گا اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی اور وہ شخص صاحبِ اولاد ہو گا۔
اس سال جیا رام اور اس کی بیوی امروتی نے سب سے زیادہ بولی دی اور یہ لیموں خرید لیا۔یہ دونوں علاقے کے صنعت کار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ درخت پر اس سال کل نو لیموں لگے تھے۔ باقی آٹھ قدرے سستے داموں فروخت کیے گئے کیونکہ ہندو عقیدے کے مطابق پہلا لیموں ہی خاص فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ اس سال ان تمام نو لیموؤں کی فروخت سے مندر کو 57ہزار722بھارتی روپے(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) آمدن ہوئی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.