Latest Posts

ڈیزائنر نتاشا کمال نے پیرس فیشن ویک میں ڈیبیو کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا —۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال پاکستان کی ایک نامور ڈیزائنر نے اپنے ڈیزائنز کی نمائش پیرس فیشن ویک میں کی، جہاں ان کے کام کو خوب پسند بھی کیا گیا۔
یہ ڈیزائنر کوئی اور نہیں بلکہ نتاشا کمال ہیں، جنہوں نے رواں سال اکتوبر میں پیرس فیشن ویک میں ڈیبیو کیا، جہاں پہنچنے کا ہر ڈیزائنر خواب دیکھتا ہے۔
نتاشا کمال جو اپنے شاندار ملبوسات سے پاکستان میں فیشن کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں، انہیں پیرس میں اپنے کام کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیا، اس ایونٹ کی تھیم ’پیرس فیشن ویک فار پیس‘ یعنی امن کے لیے ہیرس فیشن ویک رکھی گئی۔
نتاشا نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 14 ڈیزائنرز کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لیا اور اپنے ملبوسات پیش کیے۔
اپنے ڈیزائنز کی پیرس میں نمائش کے حوالے سے نتاشا کمال نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’پیرس میں اپنی کلیکشن پیش کرنا میرے لیے بہت بڑا موقع تھا، اور اس کے لیے بھی مجھے مدعو کیا گیا، اس سے میں نے یہ بھی سیکھا کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر اپنی کلیکشن کی نمائش کیسے کی جاتی ہے‘۔
نتاشا کمال نے اپنے شو کے دوران 10 گاؤن پیش کیے، جسے مغربی انداز میں تیار کیا گیا۔
اپنی کلیکشن کے حوالے سے ڈیزائنر نے بتایا کہ ’میں پاکستان میں بھی بہت بار مغربی طرز کے کپڑے پیش کیے، تاہم کبھی بھی ثقافتی گاؤن بنانے کے بارے میں نہیں سوچا، تاہم اب مجھے ایسا کرنے کا موقع ملا‘۔
اس ایونٹ کے ذریعے نتاشا کمال کو صرف پیرس کے رن وے پر چلنے کا ہی موقع نہیں ملا بلکہ کیریئر میں آگے کے لیے کئی دروازے بھی کھل گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ’کپڑوں کی نمائش کے علاوہ مجھے دیگر ڈیزائنرز اور وہاں کے میڈیا سے بات کرنے کا موقع ملا، انہوں نے ہمارے لیے میٹنگز رکھی، میرا تجربہ بےحد اچھا رہا اور میرے کام کی لوگوں نے بےحد تعریف بھی کی‘۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی نئی کلیکشن پر کام کررہی ہیں جو یقیناً بےحد خاص ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.