Samsung Galaxy: Growing Up Samsung advertisement made fun of iPhone. Samsung show that iPhone customers facing problems and Samsung mobile customers enjoying latest features with every new device.
ایپل کا آئی فون ایکس (10) گزشتہ ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور سام سنگ نے اس موقع پر جو ویڈیو یا اشتہار بنایا ہے، لگتا ہے کہ اس نے میلہ لوٹ لیا ہے۔
درحقیقت سام سنگ نے اس اشتہار میں لگتا ہے کہ اس بات سے لطف اٹھایا ہے کہ ایپل لگ بھگ ہر قسم کے فیچرز میں اس کے پیچھے رہا ہے۔
اور پھر لوگوں کو نیا آئی فون خریدنے میں جن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کا تذکرہ بھی انتہائی دلچسپ انداز میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو اتوار کو منظرعام پر آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ گزشتہ دس سال سے ایپل سام سنگ کے فونز فیچر کے حوالے سے کافی پیچھے ہے۔
اس اشتہار میں 2007 سے 2017 کے دوران ایپل اور سام سنگ کے فونز کا موازنہ کیا گیا ہے جو کہ دیکھنے کے لائق ہے۔
اس ویڈیو کو ایپل کے ایک پرستار کی نظر سے دکھایا گیا ہے جو صحیح روشنی برسوں تک نہیں دیکھ سکا حالانکہ 'درست ڈیوائس' اس کے سامنے تھی۔
اشتہار کے بقول آئی فون کو اسٹوریج، اسٹائلوس اور بڑی اسکرین میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ وہ طویل عرصے تک واٹر ریزیزٹنٹ بھی نہیں تھا۔
اشتہار میں ایک خاتون سام سنگ گلیکسی کی پرستار دکھائی گئی ہیں جبکہ اس کا شوہر یا بوائے فرینڈ آئی فون سے محبت کرتا ہے۔
جو 2017 میں جاکر سمجھ سکا کہ ایپل نہیں سام سنگ کے فونز زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون ایکس سے سام سنگ کو اربوں ڈالرز کی آمدنی ہونی ہے بلکہ وہ اپنی حریف کمپنی کی ڈیوائس سے اپنے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ ایٹ سے بھی زیادہ کمائے گی۔
ہر آئی فون ایکس کی فروخت سے سام سنگ کو 110 ڈالرز کی آمدنی ہوگی اور مجموعی طور پر یہ اتنی زیادہ ہوگی جو کہ اس کے اپنے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ ایٹ سے بھی زیادہ ہوگی، مجموعی طور پر سام سنگ کو ایپل سے چار ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
سام سنگ کو یہ آمدنی آئی فون ایکس کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کی بدولت ہوگی جو ایپل کو یہ ڈسپلے فروخت کررہی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting