Latest Posts

پیراڈائزپیپرز:شوکت عزیز بھی آف شور کمپنیوں کی فہرست میں شامل


Revealed: Queen's private estate invested millions of pounds offshore
Millions of pounds from the Queen’s private estate has been invested in a Cayman Islands fund as part of an offshore portfolio that has never before been disclosed, according to documents revealed in an investigation into offshore tax havens.
انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پاناما پیپرز جاری کرنے کےایک سال بعد اپنے اگلے منصوبے پیراڈائز پیپرز کے نام سے جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری نئی دستاویزات میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے علاوہ دنیا کے چند بڑے ممالک کے سابق حکمرانوں سمیت ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ اور اردن کی سابق مکلہ کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے مشرف دور کے وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی سامنے آیا اور اس کمپنی کو برمودا سے چلایا جارہا تھا جبکہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور بچے بینیفشری اونر تھے۔
شوکت عزیز کے علاوہ آئی سی ایل کے سابق ڈائریکٹر ایازخان نیازی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کانام بھی شامل

پیراڈائز پیپرز میں سب سے زیادہ نام امریکا سے سامنے آئے ہیں جہاں امریکی حکومت کے اہم وزرا کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں امریکی گلوکارہ میڈونا کے علاوہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے 13 قریبی ساتھیوں کےنام بھی سامنے آگئے۔

اردن کی سابق ملکہ

پیراڈئز پیپرز میں اردن کی سابق ملکہ نورکی 2 کمپنیوں کی ٹرسٹ کی بینفشری مالک ہیں۔

برطانوی ملکہ

آئی سی آئی جے کے نئے پیپرز میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کی آف شور کمپنیاں بھی نکل آئی ہیں۔
ملکہ ایلزبتھ نےآف شورکمپنیوں میں کروڑوں ڈالرکی سرمایہ کاری کر رکھی ہیں۔
قبل ازیں آئی سی آئی جے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں اگلے منصوبے کو عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو تیار رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیراڈ رائل کا اپنے منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'دستاویزات خود سے بولتے ہیں'۔
یاد رہے کہ آئی سی آئی جے نے ایک سال قبل ان افراد کی فہرست جاری کی تھی جنھوں نے اپنی دولت کو ٹیکس سے بچانے کے لیے آف شور کمپنیوں کی مدد سے چھپا رکھی تھیں۔
آئی سی آی جے نے گزشتہ سال پاناما کی مشہور قانونی معاونت فراہم کرنے کمپنی موزیک فانسیکا کی تمام خفیہ دستاویزات جاری کی تھی جس کے بعد تہلکہ مچ گیا تھا۔
پاناما پیپرز کے اجرا کے بعد اس فہرست میں دنیا بھر سے نامور سیاست دان، جج، اداکار اور حکومتی اہلکاروں کے نام سامنے آگئے تھے جن میں پاکستان کے کئی نام بھی شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.