Latest Posts

کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون ایکس پر کتنی لاگت آئی؟

Actual price of iPhone X is less than $357. According to apple company, 'the price is high due new technology and new spare parts of new iPhone X. 
But company taking the earning more than 64% from actual price.
After paradise paper leaks this is to strange how company getting more money from his customers. But customers still in rows to buy new iPhone X as soon as they can get. So think before buying iPhone X.
امریکی کمپنی ایپل نےاب تک کا اپنا سب سے بہترین اور مہنگا آئی فون ایکس حال ہی میں متعارف کرایا ہےجس پر کمپنی کو 64 فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔
اگرچہ کمپنی نے آئی فون 8 کے مقابلے میں فلیگ شپ آئی فون ایکس پر زیادہ اخراجات  کیے ہیں کیونکہ اس نئی ڈیوائس میں استعمال ہونے والے پرزے(پارٹس) 25 فیصد مہنگے ہیں،اس کے باوجود آئی فون ایکس نے آئی فون 8 کے مقابلے میں کمپنی کو 43 فیصد زیادہ منافع دیا ہے۔
موبائل فون  پارٹس  پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹیک انسائٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ آئی فون ایکس کی ایک ڈیوائس پر 357.50 ڈالر (37ہزار روپے) لاگت آئی ہے جب کہ کمپنی اسے 999 ڈالر(ایک لاکھ روپےسے زائد) میں فروخت کررہی ہے۔
آئی فون نے جدید فیچرز کے حامل روایتی ڈیزائن سے ہٹ کر نئے ڈیزائن کا آئی فون ایکس جمعہ کو اسٹورز پرفروخت کے لیے پیش کیا تھا اور آئی فون کے شوقین افراد نے اپنے پسندیدہ موبائل کمپنی کی جدید ڈیوائس خریدنے کے لیے کئی روز پہلے سے ہی اسٹورز کے باہر ڈیرے ڈال لیے تھے۔
دوسری جانب ایپل نے ٹیک انسائٹ کے تجزیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین سے بہت زیادہ منافع حاصل نہیں کررہی بلکہ مہنگے پارٹس کی وجہ  سے ہونے والے اضافی خراجات کے باعث مجموعی لاگت سے ایک معقول منافع لے رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.