The Environment Department of Pakistan has imposed India responsible for the cause of Fog in Lahore.
Environment Department said in the report that the sources of fog due to burning of crops. Farmers burnt crops after harvesting in India, whereas the southern Many areas of Punjab have been affected.
Environment Department said in the report that the sources of fog due to burning of crops. Farmers burnt crops after harvesting in India, whereas the southern Many areas of Punjab have been affected.
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسموگ کی وجہ بھارت میں کٹائی کے بعد جلائی جانے والی فصلیں ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسموگ کے حوالے سے آگاہی اور وجوہات و اسباب کا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسموگ کوئلہ اور فصلوں کی بقایاجات جلانے سے پیدا ہونے والے ذرات سے بنتی ہے اور لاہور میں اسموگ کی وجہ بھی بھارت میں کٹائی کے بعد جلائی جانے والی فصلیں ہیں جب کہ دہلی میں فصلوں کو جلائے جانے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے ناسا کی جانب سے لی گئی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
رپورٹ میں اسموگ سے نمٹنے کے پلان کو بھی واضح کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسموگ کے سدباب کے لئے 175 فرنس یونٹ سیل کردیئے گئے ہیں ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ 6 ایئرکوالٹی نگرانی یونٹ قائم کئے گئے ہیں جبکہ فصلوں کی جڑیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر 151 مقدمات درج کرکے 43 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں اسموگ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی بتایا گیا جس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے باعث کٹ جانے والے ایک درخت کے بدلے 10 درخت لگائے جائیں گے اور فضا میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for visiting