Latest Posts

موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پاکستان کو کونسا نمبر؟

4G speeds have stalled in the top-performing countries
The average 4G download is now 16.6 Mbps
LTE's reach continues its quick growth
4G speeds have stalled in the top-performing countries
اگر تو آپ موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو سنگاپور اور جنوبی کوریا وہ ممالک ہیں جہاں آن لائن ڈاﺅن لوڈنگ رفتار آ کو بہت زیادہ پسند آئے گی۔
دنیا بھر میں وائرلیس کوریج کی میپنگ کرنے والے ادارے
 اوپن سگنل (open Signal) نے دنیا میں بہتر فور جی انٹرنیٹ اسپیڈ والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سنگاپور 46.6 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس معاملے میں جنوبی کوریا بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں جہاں کی اوسط رفتار 45.9 ایم بی پی ایس ہے۔
اس کے بعد تین یورپی ممالک ٹاپ فائیو کو مکمل کرتے ہیں، جن میں ناروے 42.03 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، ہنگری 42 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور نیدرلینڈ 38.91 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان 77 ممالک کی اس فہرست میں 70 ویں نمبر پر ہے جہاں فور جی انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈنگ کی اوسط رفتار 11.67 ایم بی پی ایس ہے۔





فوٹو بشکریہ اوپن سگنل
فوٹو بشکریہ اوپن سگنل

پاکستان اس معاملے میں الجزائر، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، سعودی عرب، کوسٹا ریکا اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں سب سے بدترین ملک قرار پایا ہے۔
حیران کن طور پر امریکا پاکستان سے کچھ زیادہ دور نہیں بلکہ 61 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست کی تیاری کے لیے کمپنی نے یکم جولائی سے یکم اکتوبر کے دوران ان ممالک کی 38 لاکھ ڈیوائسز کے 50 ارب پیمانوں کا جائزہ لیا۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں ایل ٹی ای انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 16.6 ایم بی پی ایس ہے اور ترقی پذیر ممالک میں اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں فور جی کی دستیابی کی شرح 57.15 فیصد ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.