Latest Posts

پی ایس ایل3 کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

PSL Draft Players List a total of 501 foreign and local cricketers will be available for selection at the HBL Pakistan Super League Player Draft 2017, scheduled to take place on November 12, 2017.

Teams may also pick up to four players in the Supplementary rounds. Each team will have a salary cap of $ 1.2 million for a squad of 20 players.

PSL official twitter account shares players list for PSL 2018.

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اتوار کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 501 مقامی اور غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے نئی فرنچائز ملتان سلطان سمیت ہر ٹیم میں نو کھلاڑی شامل ہیں جہاں لیگ میں پہلے سے موجود پانچوں ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیم سے کم از کم گیاہ گیارہ کھلاڑیوں کو ریلیز کیا تھا تاکہ ملتان سلطان کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے

اتوار کو ہونے والے ڈرافٹ میں ہر ٹیم پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے ایک ایک جبکہ ایمرجنگ اور سلور کیٹیگری سے دو، دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی تاکہ وہ اپنے اسکواڈ کی کم از کم تعداد 16 کو مکمل کر سکیں۔

ڈرافٹ کے بعد سپلیمنٹری راؤنڈ میں بھی ٹیمیں چار چار کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
ہر ٹیم اسکواڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ 12لاکھ ڈالرز تک خرچ کر سکے گی۔

لیگ کے بقیہ ایڈیشنز کی نسبت اس مرتبہ زیادہ بڑی تعداد میں انٹرنیشنل اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں آسٹریلیا سے کرس لن، مچل جانسن، شین واٹسن، جنوبی افریقہ سے عمران طاہر، جین پال ڈومینی، وین پارنیل، کولن انگرام، نیوزی لینڈ سے کولن منرو، لیوک رونچی، جمی نیشام، مچل میک کلینیگن، ویسٹ انڈین سے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوین براوو، ایون لوئس، جانسن چارلس، سری لنکا سے اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا، بنگلہ دیش سے مستفیض الرحمان اور انگلینڈ سے عادل رشید، سیم بلنگز اور جیمز ونس سمیت دیگر بڑے نام شامل ہیں۔
انڈر19 اور پنٹنگولر کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس سال اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو گولڈ اور محمد آصف کو سلور کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے لیجنڈری اسپنر شین وارن کو بھی پی ایس ایل تھری میں کمنٹری کی دعوت دی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.