Latest Posts

پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ

2014 movies, Bollywood, Bollywood actress, Entertainment, Mary Kom, Mary Kom Movie. Mary Kom Boxer, Movies, Priyanka Chopra, Priyanka Chopra Pictures, Sanjay Leela Bhansali, Showbiz,
بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں بھرپور کوریج دیتا ہے، پریانکا کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے اور اس بار تو انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تین روز قبل بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے اپنےانداز سے لوگوں کو مبارکباد دی وہیں پریانکا نے مختلف انداز اپناتے ہوئے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے گرد لپیٹ کر جشن آزادی منایا، پریانکا نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس پہنے بھارتی ترنگا اپنی گردن کے گرد لپیٹے اسے ہوا میں لہراتی نظرآرہی ہیں،لیکن پریانکا کو اس انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے ان پر کڑی تنقید کرنی شروع کردی۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا کوجشن آزادی کی مبارکباد مغربی لباس کے بجائے ساڑھی یا شلوار قمیض پہن کر دینی چاہئے تھی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.