Latest Posts

مزدوری سے ریسلنگ کا بادشاہ بننے تک کا سفر - کیا کوئی ریسلر صرف ایک میچ کے لیے دس کروڑ ڈالرز (دس ارب پاکستانی روپے سے زائد) لے سکتا ہے؟

Conor McGregor is currently UFC champion. He works as a laborer before join to wrestling. He also work as plumber as well. He is the highest paid wrestler of UFC. Conor is going to fight with world best boxer Floyd Mayweather this month in boxing ring. He will get a total amount of $ 100 million for this only fight.
Pacquaio fight, the fight purse is likely to be worth around $390m (£300m). Total revenues are meanwhile expected to exceed $500m (£390m). 
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی ریسلر صرف ایک میچ کے لیے دس کروڑ ڈالرز (دس ارب پاکستانی روپے سے زائد) لے سکتا ہے؟

تاہم یہ حقیقت ہے اور یہ ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کا نہیں بلکہ یو ایف سی سے تعلق رکھنے والا چیمپئن کونر میک گریکور ہیں۔

یو ایف سی میں دو بار ڈویژن چیمپئن رہنے والے کونر میک گریکور کو کمبٹ اسپورٹس کا کنگ بھی کہا جاتا ہے جو کہ اس وقت اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی فائٹ کی تیار کررہے ہیں۔

اور اس بار ان کا مقابلہ کسی ریسلر سے نہیں بلکہ ناقابل شکست باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے ہے اور کونر 12 راﺅنڈز پر مشتمل باکسنگ میچ کا حصہ بنیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسلر انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور نوجوانی میں پلمبر کے طور پر بھی کام کرتے رہے، مگر بتدریج دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اب یو ایف سی کا سب سے بڑا نام ہیں۔

کونر میک گریکور کے مطابق چیمپئنز کو ہر نشیب و فراز سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہئے اور اپنی جانب آنے والے ہر چیلنج سے لڑنا چاہئے۔
ریسلر نے دسمبر 2016 میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں باکسر فلوئیڈ مے ویدر کا منہ توڑنے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان میچ کی افواہیں گرم ہوگئیں۔

اس میچ کی تصدیق رواں سال جون میں ہوئی اور یہ دونوں 26 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے، تاہم کونر کو اس بار مکسڈ مارشل آرٹس ریسلنگ کی بجائے باکسنگ کو اپنانا ہوگا۔

تاہم ریسلر کا وعدہ ہے کہ وہ باکسر کو اسی کے میدان میں منہ توڑ جواب دیں گے، حالانکہ باکسنگ ماہرین ایسا نہیں سمجھتے۔

سابق چیمپئن مائیک ٹائیسن کے خیال میں کونر تو مے ویدر کے ہاتھوں 'قتل' ہی ہوجائیں گے۔

مگر ریسلر بہت زیادہ پراعتماد ہیں اور اپنی کامیابی کے فارمولے میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتے، یہاں تک کہ زیادہ باکسنگ کوچز کی خدمات بھی حاصل نہیں کیں۔

ویسے ان دنوں کا مقابلہ 26 اگست کو لاس ویگاس میں ہوگا، جس میں حصہ لینے پر ریسلر کو کم از کم دس کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.