Latest Posts

اس سے سستا ڈوئل کیمرہ فون کوئی اور ہے؟ جو صرف 13 سے 14 ہزار کے درمیان مل جائے؟

اگر آپ ڈوئل کیمرہ فون لینا چاہتے ہیں تو آپ کے خیال میں اس کی قیمت کتنی ہوگی ؟ یقیناً بیس سے تیس ہزار کے درمیان تو ہونی ہی چاہئے۔

مگر کیا ایسا ڈوئل کیمرہ فون لینا چاہیں گے جو صرف 13 سے 14 ہزار کے درمیان مل جائے؟

جی ہاں واقعی چینی کمپنی زی ٹی وی نے اپنا نیا اسمارٹ فون بلیڈ زی میکس متعارف کرادیا ہے جسے دنیا کا سستا ترین ڈوئل کیمرہ فون کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

اور ڈوئل کیمرہ سے ہٹ کر بھی یہ فیچرز کے لحاظ سے موٹرولا، ہیواوے، شیاﺅمی اور سام سنگ وغیرہ کے درمیانی قیمت کے فونز سے کم نہیں۔

بلیڈ زی میکس کا ڈسپلے 6 انچ کا ہے جبکہ 4080 ایم اے ایچ بیٹری ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ لگاتار استعمال پر 31 گھنٹے چل سکتی ہے۔

اس میں 1.4 گیگا ہرٹز کوالکوم اسنیپ ڈراگون ایم ایس ایم 8940 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اسٹوریج 32 جی بی ہے جسے ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ 2 جی بی ریم بھی ہے۔

اس کے بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس سے آئی فون سیون پلس جیسی  تصاویر بھی لی جاسکتی ہے جبکہ مونوکلر امیجز بھی۔

اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ تیز چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ بھی موجود ہے۔

یہ فون 28 اگست سے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 129 ڈالرز (ساڑھے تیرہ ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.