Latest Posts

نواز شریف نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا

12 year old Child killed in Lala Musa by cars in Nawaz Sharif's motorcade after Panama case order rally. Hamid was run over by vehicle of Elite Force near Gujrat
لالہ موسیٰ: جہلم سے لاہور جانے والی ریلی میں نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے منصب سے نااہل ہونے والے نوازشریف کی ریلی اب گجرات پہنچ چکی ہے اور ان کے قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں نے اپنے قائد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ لالہ موسی کے قریب نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ایک 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت واقع ہوگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بلاول بھٹوزرداری کے وی آئی پی پروٹوکول نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 12 سالہ حامد سڑک کنارے کھڑا تھا کہ نوازشریف کے اسکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا اہلکار نے بچے کو اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ریلی پاکستان بچانے کی ریلی ہے اور پاکستان کے لیے لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ یہ بچہ بھی پاکستان کے لیے قربان ہوا ہے۔ اللہ اس کے درجات بلند کرے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.