Latest Posts

بکری چوری کے الزام میں محمد عامر تشدد سے قتل


صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور سے 70 کلومیٹر دور واقعے گاؤں اوچ شریف میں 14 سالہ بچے کو بکری چوری کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
مقتول بچے کے لواحقین کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر بکری چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد اسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا، لواحقین نے پولیس کی جانب سے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔
ڈی پی او کے ترجمان جام ساجد کے مطابق پولیس کو بچے کی لاش پراسرار حالت میں ملی تھی، جس کے بعد تھانہ اوچ شریف نے کرمنل پروسیڈنگ کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت بچے کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی۔
ان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد جب پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی تو مقتول بچے کے لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
اس احتجاج کے بعد اوچ شریف پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او کے ترجمان جام ساجد کے مطابق شکایت کنندہ مقتول کے کزن محمد اقبال نے مقدمے میں تین افراد مشتاق احمد، فیاض اور حسین کو نامزد کیا ہے، تاہم  (Dawn News) تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for visiting

HD Photos Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.